بلیدہ: ایک شخص جبری گمشدگی کا شکار

174

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اختر ولد پیر محمد سکنہ کور پشت بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ شب رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو جبری گمشدگی کے شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔