ہرنائی میں دشمن کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

659

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والے کارندوں کو دو مختلف بم حملوں میں نشانہ بنایا، جس میں ایک کارندہ ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں قابض پاکستانی فوج کیلئے ایک نئی پوسٹ تعمیر کرنے والے کارندوں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ پوسٹ کی جانب جارہے تھے، گاڑی کے راستے کی کلیئرینس کرنے والا کارندہ دھماکے کی زد میں آنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے مذکورہ کارندوں کو ٹریپ کرنے کیلئے مذکورہ مقام پر ایک اور مائن بچھائی تھی جس کی زد میں آنے سے مزید دو کارندے شدید زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور ان کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔