کیچ: مبینہ طور پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

331

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ شاہرک میں پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات(س) کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے قاتل لیویز اہلکار ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔