کوئٹہ: دو لاپتہ افراد بازیاب

295

کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اپریل 2016 کو اسپلنجی سے لاپتہ ہونے والا ڈاکٹر عبدالشکور ولد فتح علی بازیاب ہوگئے۔

دریں اثنا کوئٹہ سے جبری لاپتہ ہونے والے شیرزمان بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستانی فورسز نے شیر زمان اور شعیب بلوچ کو جبری طور پہ لاپتہ کر دیا تھا تاہم شعیب بلوچ تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

قریبی ذرائع نے شیر زمان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔