پنجگور: ممتاز ادیب یعقوب عامل مسلح حملے میں قتل

354

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کے ایک ادیب و شاعر کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والے شخص کے شناخت یعقوب عامل کے نام سے ہوئی ہے محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔ یعقوب عامل بطور ادیب شہرت رکھتے تھے ان کی بلوچی و اردو زبانوں میں کتابیں شائع ہوچکی ہے۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مختلف ادبی حلقے ان کے قتل پر غم اظہار کررہے ہیں۔