پنجگور: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

689

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر پانچواں حملہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پنجگور شہر میں واقع مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورانیہ میں پاکستانی فوج پر مختلف نوعیت کے پانچ حملے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں آج صبح زامران میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کیا  جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاوہ ازیں گذشتہ رات ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ خاران میں البت مرکزی کیمپ اور کولواہ میں رود کیمپ کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی حکام نے تاحال مذکورہ حملوں میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔