بلوچستان: دو افراد قتل

431

بلوچستان کے دو اضلاع میں فائرنگ کے دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دیا۔

قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت کپا ولد اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کیلکور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مارکر ہلاک گیا ہے، لاش کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت شوکت ولد مولابخش سکنہ گچک کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔