مستونگ و کیچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

297

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور کیچ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک کو زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیخ عبدالباقی نامی شخص کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ عبدالباقی اپنے شفاخانہ جارہے تھے۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے دشت سورک میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ شب فائرنگ کرکے ثناء اللہ نامی شخص کو زخمی کردیا، مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں تربت منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں علاقائی ذرائع کا کہنا اس کا تعلق ماضی میں بلوچ مسلح تنظیم سے تھا جو بعد ازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوا تھا، تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔