تربت: فورسز چوکی پر بم حملہ

270

پیر کی شب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تعلیمی چوک پر فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

‏پولیس کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ سے دور گر کر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تاہم دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت ناکہ بندی شروع کردی ہے۔