کیچ: فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

704

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے حفاظت پر معمور اہلکاروں حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نو بجے کے قریب کیچ کے علاقے سامی میں سی پیک شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، ماضی میں اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئی ہے جنکی ذمہ داریاں بلوچ قوم پرست مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔