لکی مروت: پولیس تھانے پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

282

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر مسلح حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہلاک ہوگئے۔

لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ تھانہ برگئی پر 2 اطراف سے ہوا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

لکی مروت پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیر الرحمٰن اور سبز علی جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی گل خان، کانسٹیبل بلقیاز، امیر نواز اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔