ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کے سامنے بھارت کو شکست کا سامنا

96

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا، جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد شامی،  پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔