قلات: پاکستان فوج کے قافلے پر بم دھماکہ

306
file photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج کے قافلے میں شامل گاڑی پر ایک دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کی گاڑی پر دھماکہ قلات شہر کے قریب خزینئی کے مقام پر اس وقت ہوا جب ان کا قافلہ مرکزی شاہراہسے گذر رہا تھا۔

حکام نے فوری طور نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔