تربت یونیورسٹی جاتے ہوئے 2 طلباء جبری لاپتہ

355

تربت یونیورسٹی کے دو طالب علموں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جبکہ مزید چار افراد کو ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے یونیورسٹی کے دو طالب علموں کو اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہے تھے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے طلباء کی شناخت ستار ولد رحیم بخش اور  حیات ولد اسلم سکنہ آبسر تربت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء آج ضلع کیچ ہی سے مزید چار افراد قمبر ولد امید، عزیر ولد مولا بخش، اسد ولد موسیٰ اور انس ولد ملا برکت کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ ضلعی حکام نے بھی کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔