تربت دستی بم حملہ، پنجاب کا رہائشی زخمی

397

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں صلالہ بازار میں واقع گیراج پر نامعلوم افراد  دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں سفیان مسیح ولداسلم نامی شخص زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربتمنتقل کیا گیا

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گوجرانوالہ سے ہے تاہم پولیس واقعہ کے حوالے سے مزیدتحقیقات کررہی ہے