بلوچستان کے طلبا اپنے حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ بلوچستان اسٹوڈنٹس بھاولپور

163

بلوچستان  اسٹوڈنٹس  بھاولپور کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہم پچھلے 15 دنوں سے جامعہ کے اندر دھرنا دیئےبیٹھے ہیں جامعہ انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات کو سُننے کے بجائے طلبا کو مزید ازیت میں مبتلا کرنے پہ تُلی ہوئی ہے اور ھم نے کئیمرتبہ جامعہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس طرح کے حربوں سے ہم کبھی بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کے آج بمورخہ 10 اکتوبر کو جامعہ کے انتظامیہ اور فیکلٹی ہراسمنٹ کے تسلسل کوبڑھاتے ہوئے بلوچستان کے طلبا کو فون کالز کرکے انہیں ڈپارٹمنٹ بلا کر یہ کہا کہ آپ اس اپلیکیشن پر لکھ کر دیں کہ آپ احتجاجیدھرنے میں نہیں جائیں گے اگر آپ اس احتجاجی دھرنے کا حصہ بنے تو پھر ڈپارٹمنٹ میں داخلے پر پابندی لگادیں گے کچھ طلبا کویہاں تک کہا گیا کہ وہ یہ لکھیں کہ جامعہ اسلامیہ میں بلوچستان کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی مخصوص نشست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت طلباء جامعہ کے سبھی اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ہمیں محسوس ہوتا چلا آ رہا ہے کہجامعہ کے اساتذہ اپنے فرض اور زمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں جو کہ قابل افسوس عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اساتذہ ہماری ہمدردی اور اظہار یکجہتی نہیں کرسکتے تو کم از کم ان غیر اخلاقیکاروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں اپنے بیان کے آخر میں کہا جامعہ انتظامہ طلبا سے انتقامی کاروائیاں فوری طور پر بند کرے بصورت دیگر احتجاج کو نئی رخدینے کی طاقت رکھتے ہیں۔