ہوشاپ میں پاکستانی فورسز پر حملہ

479
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر ہوشاپ تل کے مقام پر حملہ کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ بعدازاں حملہ آور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔

حملے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے ماضی میں مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سے مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔