خاران: مسلح افراد کی فائرنگ، سابق ایس ایچ او ہلاک

509

بلوچستان کے ضلع خاران میں آج صبح پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران نوروز آباد مین بائی پاس روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوا ہے جسکی شناخت سابق ایس ایچ او خاران عید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔