تربت اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ

477

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ تربت اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ میں اس وقت ہوا جب فٹبال میچ جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اسپورٹس آفیسر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا جبکہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستانی فورسز کی جانب چودہ اگست کی مناسبت سے کیا گیا ہیں جس کے افتتاح پر آئی جی ایف سی نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی جبکہ فائنل میچ کے موقع پر بھی اعلیٰ عکسری عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔