کوئٹہ: اساتذہ کی عدم موجودگی پر طالبات کا احتجاج

320

اسکول میں اساتذہ کے غیر تعیناتی کے خلاف طالبات نے احتجاجاً روڈ بلاک کردی-

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قائم سرکاری اسکول کے بچوں نے ادارے میں اساتذہ کی غیر تعیناتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین کے مطابق انکے اسکول میں صرف ایک ہی استاد تعینات کیا گیا ہے-

طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے علاقے کی سرکاری اسکول میں مزید اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ کے بچوں کو تعلیمی حصول میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے-

بچوں کے ہمراہ علاقہ مکین بھی احتجاج میں موجود تھے-

مکینوں نے شکایت کی ہے کہ سریاب ویسے ہی زندگی کی سہولیات سے محرم ہے تاہم اگر کوئی سرکاری اسکول تعمیر کی گئی ہے تو اساتذہ نا ہونے کی وجہ سے تاحال تعلیم کا حصول علاقہ مکینوں کے لئے مشکل ہوچکی ہے-

مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سریاب گوہر آباد کے گرلز اسکول میں مزید اساتذہ تعینات کی جائے تاکہ علاقے کی بچیاں تعلیم کے حصول سے محروم نا رہیں-