جعفرآباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے تین خواتین قتل

434

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں مسلح افراد نےگھر میں گھس کر تین خواتین کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے علاقے بیڈ باغ کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر بنگلانی قبائل سے تعلق رکھنے والے تین خواتین کو قتل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال گشیدہ ہوگئی ہیں۔