تمام تر کوششوں کے باوجود مراکشی بچے کو بچایا نہ جاسکا

482

مراکش میں 100 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 5 سالہ بچے کو بچایا نہ جاسکا۔

یاد رہے مراکش میں گہرے گھڑے میں گرنے والے بچے کو گذشتہ پانچ روز سے بچانے کی کوشش جاری تھی جبکہ اس معاملہ کے سوشل میڈیا پر نشر ہونے کے بعد دنیا بھر سے ریان بچاؤ مہم کا آغاز ہوا-

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 5 روز کے آپریشن کے بعد ریسکیو ورکرز بچے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن اس وقت تک ریان جان کی بازی ہار چکا تھا۔

ریکسیو حکام نے پائپ میں نصب کیمروں کی مدد سے بچے کی حالت اور جگہ کا تعین کیا پائپوں کی ذریعے بچے کو آکسجین اور غذا بھی فراہم کی گئی۔

بچے کو باحفاظت نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور روبوٹس بھی استعمال کیے گئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو بچایا نہ جاسکا۔