کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد، سرد خانہ منتقل

252

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ریسکیو حکام کو ایک شخص کی لاش ملی ہے

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کو کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجس کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں کوئٹہ اور مستونگ کے علاقے سےپولیس نے دو افراد  کی لاشیں برآمد کرلی تھی

مستونگ انتظامیہ کو ملنے والی لاش جبری طور پر لاپتہ نعمت اللہ ولد عرض محمد کی تھی لواحقین کے مطابق نعمت اللہ کو رواں سالپاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے لکپاس سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طورپر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعدمیں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے تاہم ان میں سے کئی لاشوں کی شناخت مسخ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتی