تربت :فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

439

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی چیکپوسٹ پر ہونے والی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کلرات آٹھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم قابض فوج کی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سےنشانہ بنایا

میجر گہرام بلوچ کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزاری تک جاری رہیں گے۔