لاپتہ عظیم دوست کی دادی انتقال کرگئی

165

پوتے کی راہ تکتے تکتے لاپتہ عظیم دوست کی دادی جہان فانی سے کوچ کرگئی۔

‏عظیم دوست کو 6 سال قبل پاکستانی فورسز نے 3 جولاہی 2015 کو گوادر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ عظیم دوست بلوچ زبان کے نوجوان شاعر تھے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

مذکورہ لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے عظیم دوست کی بازیابی کے لئے ممکن کوشش کی ہے تاہم وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔