خاران لجے میں موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

323

پاکستانی موبائل کمپنیاں بلوچ جہدکاروں کے موبائل فون کو ٹریس کرنے اور انہیں اغواء کروانے میں مکمل طور پر ریاست کے سہولت کار بن گئے ہیں – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات خاران کے نواحی علاقے لجے میں قائم پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا اور اسٹیشن کے اندر موجودہ مشینری کو بھی آگ لگاکر ناکارہ بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موبائل کمپنیاں بلوچستان میں سہولت کے نام پر ایک قہر سے کم نہیں ہیں جہاں بلوچ مسلح جہدکاروں سمیت سیاسی کارکنوں کو اغواء کرنے میں باقاعدہ ریاستی مشینری کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جہاں ٹیکسس سے ریاست کی ڈوبتی معشیت کو سہارا دے رہی ہیں وہیں جہد کاروں کے موبائل فون کو ٹریس کرنے میں باقاعدہ سہولت کار کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جن کے خلاف ہم اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں گے۔