تگران میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

195

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے تگران میں زامری کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پوسٹ بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمڈ لائن پر قابض پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ حملے میں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔