خضدار: بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ، اسکول کی بچیاں زخمی

179

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارودی مواد کو ناکارہ کرنے کے دوران دھماکے سے کئی اسکول کی بچیاں زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ خضدار کے تحصیل کرخ کے علاقے گل بھٹ میں ہوا ہے جہاں قریبی اسکول کی بچیاں کھڑکیوں کے شیشے لگنے ست زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسکول کی عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس طرح کے بم کو ناکارہ بنایا گیا جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے میڈیا کو اپنا موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پہ زخمی بچوں کے تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے جو بری طرح زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دیا جارہا ہے۔