بولان حملے میں فورسز کے دو آفیسروں سمیت 6 اہلکار ہلاک و زخمی کیے – بی ایل اے

589

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بولان میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کے فرنٹیئر کور 139 ونگ کے ایک پٹرولنگ قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے، دشمن فوج کی گاڑی کو شاہرگ کے علاقے میں سفر باش کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گردنواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن سے واپس آرہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے اہلکار حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر ہلاک جبکہ فوج کے کیپٹن اویس اور لیفٹیننٹ لقمان شدید زخمی ہوگئے حملے میں دشمن فوج کا ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ دشمن پر اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ دشمن فوج اور اس کے آلہ کاروں پر ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔