ڈھاڈر حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک کردیئے- بی ایل اے

480

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ڈھاڈر، سوران میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو گذشتہ شب ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا، مورچے کے اندر راکٹ گرنے سے دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بیس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں کہا کہ حملے کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے داغے تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔