کورونا وائرس: غلط معلومات پھیلانے فیس بک نے متعدد اکاؤنٹ بند کردیئے

433

فیس بک نےکورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65  فیس بک  اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکہ کے ممالک تھے۔

فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔

سربراہ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے  فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کےلیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔