سبی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک خواتین و بچوں سمیت چار زخمی

206

سبی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ سبی ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئیں ۔

ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز اور زخمیوں کی شناخت ثنا بی بی ، نسیمہ بی بی ، شعبان اور جلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد انہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے جانب سے ملزمان کی گرفتاری تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔