فیس بک انتظامیہ نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

316

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک انتظامیہ نے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پالیسی کے تحت تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین سے ہمیشہ کیلئے یہ سہولت چھین لی جائے گی۔

فیس بک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ان کی طرف سے لائیو ویڈیو کے حوالے سے ون اسٹرائیک پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔

اس پالیسی کے تحت لائیو اسٹریمنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو فوری طور پر اس سہولت سے محروم کردیا جائے گا۔ پہلی بار عدم تشدد کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو تیس روز تک کیلئے اس پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔