تمپ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

653

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز صبح 8:30 بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے ابدوئی کور چاردف کے مقام پہ بھاڑ لگانے والے قابض فورسز کے اہلکاروں پہ بھاری اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔

مزار بلوچ نے کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کی حصول تک جاری رئینگے۔