بھائی کو منظرے عام پر لاکر انصاف فراہم کیا جائے – اسرار بلوچ

172

مستونگ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جامعہ ذریعہ فیصل آباد کے طالب علم اسرار بلوچ کا کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیمپ آمد، بھائی کی بازیابی کی درخواست۔

اسرار بلوچ کے مطابق انکے 17 سالہ بھائی جواد کو رواں سال 15 جولائی کو کوئٹہ سے مستونگ آتے ہوئے رستے میں سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے –

اسرار بلوچ کے مطابق انکا بھائی کوئٹہ میں تعلیم حاصل کرنے کے غرض سے رہائشی پزیر تھا اور چھٹیوں پر گھر لوٹ رہا تھا کہ رستے سے لاپتہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کی جبری گمشدگی کے بعد دو مرتبہ سیکورٹی حکام ہمارے گھر آئے اور گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے لواحقین کو زدکوب کیا گیا۔

اسرار بلوچ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی جواد بلوچ کو منظرے عام پر لاکر انصاف کا موقع فراہم کیا جائے جبکہ لاپتہ جواد و بابل بنگلزئی کے لئے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹوئٹر کیمپئن چلائی گئی جس کا انعقاد بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کی جانب سے کیا گیا تھا –