گوادر بم حملے میں پاکستان فوج کا کیپٹن ہلاک

781
فائل فوٹو

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے بم حملے میں پاکستان فوج کا ایک کیپٹن ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے کیپٹن کی شناخت کیپٹن عفان مسعود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ فورسز کے قافلے کو گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے سردشت میں نشانہ بنایا گیا، قافلے میں شامل ایک گاڑی بم دھماکے کی زد میں آئی جس میں سوار کیپٹن ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔