بی ایل ایف نے پسنی بم حملے کی ذمہ قبول کرلی

466

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع گوادر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام آٹھ بجے پسنی کے علاقے سردشت کلانچ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آکر تباہ ہوئی، جس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔