پنجگور: گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جھلس کر ہلاک

182

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں دو ایرانی ساختہ تیل بردار گاڑیوں کے آپسی تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ پروم اور پنجگور کے درمیان میدانی علاقے پرومی کپ کے مقام میں پیش آیا ہے۔ ہلاک شدگان کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی شناخت عبدالوحید ولد عبد الکریم اور زوہیب ولد حضور بخش سکنہ کلگ پنچی کہن سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔