مشرقی بلوچستان کے رہائشی شخص کی لاش مغربی بلوچستان سے برآمد

308

مغربی بلوچستان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ مشرقی بلوچستان کا رہائشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے درگس مچکور کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت جمال سکنہ تمپ ملک آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔