تربت: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

246

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری کے مقام پر پیش آیا ہے

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا واحد سکنہ میری کے نام سے ہوئی ہے

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔