جھاؤ: ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

350

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ، پیلار میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ حسن ولد عبدالحق اس حملے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اس کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے ساتھ ریاستی مخبر بھی سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دشمن فوج کے مخبر پر حملے کے رد عمل میں قابض فوج نے جھاؤ کے علاقے گزآپ، تریجی میں نئی چوکی قائم کرنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے۔