بساک کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کو مبارکباد،مشترکہ جدوجہد ہی ہماری منزل ہے – بی ایس او

255

 

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نومنتخب چئیرپرسن ڈاکٹرصبیحہ بلوچ اور تمام مرکزی عہداروں و ورکنگ کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امیدظاہر کی ہے کہ نئی قیادت بلوچ طلباء کے درمیان شعوری سیاست کو پروان چڑانے کے ساتھ تعلیمی مسائل پر جدوجہد کریگی۔

بلوچ نوجوانوں کو اس وقت مختلف سیاسی و تعلیمی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا واحد حل تمام بلوچ طلباء تنظیموں کا آپس میں اتحاد و مشترکہ سیاسی جدوجہد ہے۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ بساک کو دوسرا مرکزی کونسل سیشن کی کامیابی سے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے نئی قیادت اتحادکے راستے پر گامزن ہوکر مشترکہ جدوجہد کی راہ ہموار کریگی۔