تربت: فورسز چوکی پر دھماکہ، 1 شخص زخمی

350

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فرنٹیئر کور کے چوکی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

فورسز چوکی پر دھماکہ سینما چوک کے قریب ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ جبکہ دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے فورسز اہلکاروں کے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ جبکہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔