بلوچستان : پٹ فیڈر کینال ایکسٹینشن پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف،

405

پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں 59 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

نیب بلوچستان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر، فرم کنسلٹنٹ سمیت16 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پٹ فیڈر کینال ایکسٹینشن پروجیکٹ میں 59 کروڑ روپیسے زائد کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان، شیر زمان، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹر کشن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو ئٹہ میں دائر کردیا ہے۔

نیب کو پٹ فیڈر کینال ایکسٹینشن پروجیکٹ کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شیر زمان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق، ٹھیکدار عبدالغفار و دیگر کی ملی بھگت مختلف منصوبوں کیلئے مختص فنڈز من پسند ٹھیکیدار کو منتقل کرتے ہوئے اضافی ادائیگیاں کی گئیں جس سے قومی خزانے کو59 کروڑ روپے سے ذائد کا نقصان پہنچا۔

نیب نے تحقیقات مکمل کرکے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔