بلوچستان : بولان ٹریفک حادثے میں 3 افراد جانبحق 4 زخمی

228

بلوچستان میں تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بولان  میں ٹریفک حادثہ تین افراد جانبحق  جبکہ چار زخمی ہوئیں ہیں ۔

لیویز حکام کے مطابق بولان میں درینجن کے قریب چھڑک کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد غلام رسول، عزت اللہ اور محمدگل موقع پر جانبحق ہوئیں جبکہ چار افراد محمد عمر ، نور اللہ، مسلم خان، محمد ایوب زخمی ہوگئے۔

لیویز نے لاشوں  اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔