بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر نہ صرف مردوں بلکہ خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔ متعدد افراد نے الزام عائد کیا کہ تلاشی کے دوران موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے جائی گئیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بوہیر ولد چیئرمین دوست محمد اور محراب ولد واحد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
















































