بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک

205

فائرنگ کے واقعات قلات و مستونگ میں پیش آئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات و مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں کیڈٹ کالج روڈ کے قریب کلی چکل ہارون میں نا معلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد بھائی ہیں اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے توک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نور احمد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ قلات واقعے میں مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے تاہم اب تک اب تک واقعہ کے محرکات معلوم نا ہوسکے ہیں۔