خضدار اور کوہلو میں فائرنگ کے واقعات، 1 ہلاک، 1 زخمی

286

بلوچستان کے ضلع خضدار اور کوہلو میں پیش آںے والے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری نورگامہ بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لاش کو شناخت کیلئے زہری ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں فورسز کی نفری بڑا دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

دریں اثناء فائرنگ کا دوسرا واقعہ کوہلو مال منڈی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے وڈیرہ میاں خان لوہارانی مری کے بیٹے گہنور خان شدید زخمی ہوئے۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی شخص کو پنجاب کے شہر ملتان ریفر کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔