بلوچستان: سردی کی شدت میں اضافہ

400

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ و گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، خضدار میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد، گوادر میں 44 فیصد، سبی میں 45 نوکنڈی میں 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی۔