ہرنائی میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

295

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے  سرمچاروں نے ہرنائی میں پری چشمہ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ علاقے و گردونواح میں کچھ کوئلہ مائن ٹھیکیدار اور مزدور دشمن پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام کررہے ہیں، ہم پہلے بھی ایسے عناصر کو باز آجانے کی تنبیہہ کرچکے ہیں، اگر ان عناصر نے فی الفور اپنی بلوچ دشمن سرگرمیاں بند نہیں کیئے تو انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔